چیئرمین بلوچستان بورڈ کا خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعہ کا نوٹس ہلکار معطل انکوائری کمیٹی قائم

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے زیر الزام اہلکار کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی قائم کر دی یہ بات کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ نے منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کئی اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ شمس اللہ، ایڈیشنل کنٹرولر حاجی محمد انور ڈپٹی کنٹرولر فریدہ اللہ شاہ بھی موجود تھے، کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ عابدہ کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ کا چیئرمین بلوچستان بورڈ اعجاز عظیم بلوچ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ایک ہائی لیول کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں کنٹرولر امتحانات چیئرمین، جبکہ اراکین میں حاجی محمد انور ایڈیشنل کنٹرولر، فریدہ اللہ شاہ ڈپٹی کنٹرولر شامل ہیں یہ کمیٹی تمام محرکات کا جائزہ لیکر تین دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی اس میں اگر کوئی بھی اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ اگر کسی بھی خاتون کو بورڈ آفس کے کسی اہلکار سے متعلق ہراسگی کی شکایت ہے تو وہ کمیٹی سے رجوع کریں ان کے کوائف صیغہ راز میں رکھتے ہوئے انہیں مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے گا اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی بصورت دیگر بورڈ انتظامیہ یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوگی کہ یہ بورڈ آفس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک منظم سازش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے