منظم سازش کے تحت ایک بار پھر ملک کے حالات خراب کیئے جارہے ہیں، سردار یار محمد رند
بولان(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاستدان رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے باجوڑ میں جے یو آئی کے کنونشن میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ حملہ منصوبہ بندی کا شاخسانہ لگتا ہے دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر اور جملہ سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کے لیے تمام ریاستی طاقت اور وسائل بروئے کار لائے جائیں سانحے باجوڑ میں جس طرح دہشتگردی کرکے نہتے کلمہ گو مسلمانوں کو خون کی ہولی میں نہلایا گیا اس کی اسلام سمیت کسی بھی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دیتا واقعہ انتہائی دلخراش افسوناک ہے منظم سازش کے تحت ایک بار پھر ملک کے حالات خراب کیئے جارہے ہیں واقعہ کی ذمہ داران انسان کہلانے کے لائق نہیں پاکستان کی امن امان کی بحالی کیلئے عام عوام سمیت ہزاروں سیکورٹی فورسز نے جام شہادت نوش کیا ہے بزدلانہ اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے سانحہ باجوڑ میں دہشتگردی کے واقعے میں سوگواران خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کی درجات بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی ہے