مجھے یقین تھا پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا ہماری حکومت نے یہ ثابت کر کے دکھایا، اسحاق ڈار

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مجھے یقین تھا پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا اور ہماری حکومت نے یہ ثابت کر کے دکھایا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اب ہم معاشی استحکام کی پوزیشن میں آگئے ہیں، یقین ہے کہ پاکستان جی ٹوئنٹی میں ضرور شامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم درست معاشی سمت کی جانب رواں دواں ہیں، پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر کے اثاثے ہیں، دوست ممالک اور عالمی کمپنیاں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پاکستان کے پاس اربوں ڈالر کا گیس پائپ لائن کا نظام ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے