قلات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات فدابلوچ نے بچوں کو پولیو کےقطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کردیا

قلات (ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر قلات فدا بلوچ ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرقلات ڈاکٹرنصرءاللہ لانگو، ،ڈاکٹر محمداقبال نورزئی ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر نصیر کرد پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم مجیب بلوچ ۔بینظیر نشو نماء پروگرام کے ظہوراحمد سمالانی۔پولیو فوکل پرسن وحید مینگل عبدالفتح دہوار۔یوسف مینگل نبی بخش انجم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اس موقع پر اے ڈی سی فدا بلوچ نے کہاہے کہ پولیوایک موذی مرض ہے جس کاشکار بچے زندگی بھر کے لیے معذورہوجاتے ہیں دنیابھر سے پولیووائرس کاخاتمہ ہوچکاہے پاکستان افغانستان اورنائجیریا میں ابھی تک پولیو وائرس موجود ہے جہاں ایک طرف ہمارے مستقبل کے معمار زندگی بھر کے لیے معذورہوجاتے ہیں دوسری طرف دنیا بھر میں ہمارے لیے بدنامی کاسبب بن رہا ہے اور ساتھ ساتھ ہمارے مستقبل کے معماروں کے لیے بہت بڑاخطرہ ہے ان خیالات کااظہارنہوں نے ڈی ایچ اور قلات کے آفس قلات پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پولیو کے تدار ک کے لیے قومی ایمرجنسی نافذ کرکے وفاقی وصوبائی سطح پر تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہےہیں ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے تک ہم جدوجہد نہیں روکیں گے ہماراہدف پولیو سے پاک پاکستان ہے پولیو ویکسین ہرلحاظ سے محفوظ اورموثر ہے اسی ویکسین سے دنیابھر سمیت دیگراسلامی ممالک سے پولیو کاخاتمہ کیاجاچکا ہے یہ امرخوش آئند ہے کہ ہمارے ہاں پولیو ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن پروپگنڈا اورافواہوں کوزائل کرنے میں صحافی برادری کی کوشش سے زائل کیاجاسکتا ہے ضلع قلات سمیت پورے پاکستان سے پولیو کاخاتمہ ناگزیر ہے جس کے لیے معاشرے کے تمام طبقات سمیت والدین میں آگاہی شعوراجاگرکرنے میں ذرائع ابلاغ کاکرداربنیادی اہمیت کاحامل ہے والدین انسداد پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلواکر انہیں عمربھرکی معذوری سے بچائیں اورپولیوکی وائرس کی مکمل بیخ کنی کریں انہوں نے کہا کہ پولیوں ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے تاکہ کوئی بچہ نہ رہ جائے اور ان ٹیموں کی مانیٹیرنگ کی جائیگی اس موقع پرڈی ایچ او قلات ڈاکٹرنصرءاللہ لانگو نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لیے قلات بھر میں مہم یکم اگست سے 5اگست تک پانچ روزہ پولیو مہم جاری رہے گی اس پانچ روزہ مہم کے دوران ضلع بھر میں 39196 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے اس مہم میں 166 موبائل.6 ٹرائنزٹ پوائنٹ ٹیمیں ، 37 فکسڈ سینٹرز، 42 موٹرسائیکل ٹیمیں، 6 وہیکل ، 37 کلسٹرسینٹرز، 19 یوسی ایم اوز، 42ایریاانچارج،19 یوسی سپروائزرویکلز کے شامل ہیں جس کے ذریعے ہرگھرہرخیمے تک پہنچ کر پانچ سال تک کےبچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے تمام عوامی حلقوں سےا پیل ہے کہ پولیو مہم کوکامیاب بنانے کے لیے کرداراداکریں تاکہ پولیو جیسے موذی مرض سے معاشرے کوپاک کیاجاسکے پولیو لگنے کے بعد اس کاکوئی علاج ممکن نہیں اس سے بذریعہ قطرے بچاجاسکتا ہے تو پانچ سال تک کے عمر کے تمام بچوں کو پولیوکے قطرے پلاکر انہیں تمام عمرمعذورہونے سے بچائیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے