الیکشن سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ ملکی حالات معمول پر لائے جائیں، فواد چوہدری
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ ملکی حالات معمول پر لائے جائیں۔ فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اتنی تلخیوں میں آگے کیسے بڑھیں گے، اس وقت صورتحال معمول کے مطابق نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ الیکشن سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ ملکی حالات معمول پر لائے جائیں، پی ٹی آئی چیئرمین اور اسٹیبشلمنٹ کی دوریوں اور تلخیوں کو کم کیا جائے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور نوازشریف کی تلخیوں کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے، جب تک یہ تلخیاں کم نہیں ہوتیں پاکستان میں الیکشن ہونا کیسے ممکن ہوگا اور اگر الیکشن ہو بھی گئے تو تلخیوں کے ساتھ کوئی بھی مسئلہ کیسے حل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر جمہوریت اور انتخابات کا ماحول ہی نہیں ہے، فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کے حالات کو کیسے معمول پر لانا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل میثاق جمہوریت کیا جائے، میثاق جمہوریت سے چیئرمین پی ٹی آئی،
اسٹیبلشمنٹ اور نوازشریف میں دوریاں کم کی جائیں۔
اُنہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور راجہ ریاض کی مرضی سے حکومت بنے گی، وہ الیکشن کروائے گی، پاکستان کے مسائل پر تو ہم بات ہی نہیں کر پار ہے،فواد چودھری ان کا کہنا ہے کہ ہماری آپس کی جو لڑائیاں ہیں ہم ان سے ہی باہر نہیں نکل رہے، ان اپاہج حالات میں ملک کا الیکشن کی جانب جانا یا پھر نا جانا غیر متعلقہ ہے۔