اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت
نیویارک (ڈیلی گرین گوادر) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حکومت پاکستان اورجاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔سلامتی کونسل نے کہا ہےکہ تمام متعلقہ ممالک مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچانے میں پاکستان سے تعاون کریں، دہشتگردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ، بلاجواز اور قابل مذمت ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔