محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کے ڈائریکٹر جنرل محبوب حسن 90روز کے لئے معطل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کے ڈائریکٹر جنرل محبوب حسن کو 90روز کے لئے معطل کر دیا۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیزعقیلی کے جار ی کر دہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان کے احکامات کی روشنی میں محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کے ڈائریکٹر جنرل محبوب حسن کو فرائض میں غفلت برتنے پر 90روز کے لئے معطل کر دیاگیا ہے جبکہ اسپیشل سیکر ٹری محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس محمد فاروق کو محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارچ تفویض کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے