قومی شاہراہ ایم 8سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث بلاک ہونے سے ٹریفک معطل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے مختلف اضلاع میں مون سون کی مو لا دھار بارشوں کا سلسلہ جا ری، گنداوا تا نوتال، شوران، جیک آباد اورقومی شاہراہ ایم 8سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث بلاک ہونے سے ٹریفک معطل ہو گئی۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کے جا ری کردہ اعلامیہ کے مطابق دکی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، جھل مگسی، کوہلو، خضدار، لورالائی، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، صحبت پور، زیارت میں مو لا دھار بارشوں کا سلسلہ جا ری رہا۔ جس کے نتیجے میں لینڈ سلائڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہو نے سے گنداوا تا نوتال، شوران، جیک آباد،اورایم 8قومی شاہراہیں بلاک ہو نے سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث بلو چستان کے مختلف اضلاع میں مکانات اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (منگل) کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے