جے یو آئی کے کنونشن پر حملہ پاکستان کی جمہوریت پر حملہ ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن پر حملہ پاکستان کی جمہوریت پر حملہ ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزرا کے ساتھ جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے گھر پہنچے اور باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکے پر اظہار تعزیت کیا اور جے یو آئی کے کنونشن پر حملے کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا۔

وفاقی وزراء میں بلاول بھٹو رزداری، اسحاق ڈار، مولانا اسد محمود، خرم دستگیر خان، سردار اسرار ترین، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی شامل تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے پر پوری قوم اَشک بار ہے، جے یو آئی کے ورکرز کنونشن پر حملہ پاکستان کی جمہوریت پر حملہ ہے، اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں، واقعے کے ذمہ داران کی جلد نشاندہی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے