جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ پرامن سیاسی میدان میں جدوجہد کی ہے، جمعیت علماء اسلام بلوچستان
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین نے باجوڑ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ پرامن سیاسی میدان میں جدوجہد کی ہے، باجوڑ حملے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف پوری کاروائی کی جائے، اس طرح کے مذموم مقاصد کے ذریعے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کو گھبرایا نہیں جاسکتا. جمعیت علمائے اسلام ایک پر امن سیاسی اور مذہبی جماعت ہے. امن دشمن اور دہشتگردوں کے اس جیسے بزدلانہ کارروائیوں سے جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوتے. دشمن قوتوں کو جمعیت علمائے اسلام کی کامیاب عوامی نمائندگی ہضم نہیں ہورہی. انہوں نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملکی حالات خراب کئے جارہے ہیں، جمعیت علماء اسلام ایک پْرامن جماعت ہے اور ہم نے ہمیشہ پْرامن سیاسی جہدوجہد کا راستہ اپنایا ہے۔ سانحہ باجوڑ جمعیت علماء اسلام کی پرامن سیاسی قوت کے خلاف گہری سازش ہے۔ملک کے استحکام اور پرامن آئینی جدوجہد کی پاداش میں قائدین اور کارکنوں کے جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں، مزید یہ سازشیں برداشت سے باہر ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ خاموشی کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر دہشتگردی کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ یہ اسلام اور ملک کے خلاف گہری سازش ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔عوام مہنگائی، بھوک بدحالی اور بیروزگاری کے بعد اب شدید دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔