تھائی لینڈ سے پاکستان آئی بدھ مت خاتون نے اسلام قبول کرلیا

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) تھائی لینڈ کے شہر سُرن سے پاکستان آنے والی 55 سالہ بدھ مت خاتون نے اسلام قبول کرلیا۔جامعہ بنوریہ عالمیہ میں نومسلمہ “جانسامنگ فیچن” کو مہتمم مولانا نعمان نعیم نے کلمہ پڑھایا اور اسے اسلام کی بنیادی تعلیمات سے آگاہی دیتے ہوئے استقامت کی دعا و مبارکباد دی۔

نو مسلمہ خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام کا مطالعہ کیا تو تعلیمات سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی اور اپنے ماضی پر رنجیدہ ہوں۔ اب اسلام میں داخل ہوکر دلی اطمینان اور سکون محسوس کررہی ہوں۔ قبول اسلام کےلئے جامعہ بنوریہ عالمیہ پاکستان آئی ہوں۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے امریکن فاضل اور انسٹی ٹیوٹ آف نالج کے صدر شیخ نعمان بیگ اور جامعہ میں زیر تعلیم تھائی لینڈ کے طلبہ کرام بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے