بلوچستان ہائی کورٹ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ میں بھرتیوں کے آرڈرز کو2اگست تک نہ کرنے کا حکم دیدیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ میں بھرتیوں کے آرڈرز کو2اگست تک نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس جناب جسٹس گل حسن ترین پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے لوکل گورنمنٹ میں جونیئر کلرک،اسسٹنٹ کمپیوٹرآپریٹر سے متعلق دائرآئینی درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران محکمہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان میں من پسند اور سفارشی افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے راتوں رات جونیئرکلرکس اور کمپیوٹر آپریٹر کے آسامیوں کا 20 جولائی کو شاٹ لسٹ امیدواروں کے ناموں آویزاں کرنے کا لکھ دیا جاتا ہے اگلے ہی روز انٹرویو کا عمل شروع کیا جاتا ہے، ایک ہی دن میں پورے ڈویژن کا میرٹ لسٹ آویزاں کرنا اور اسی دن انٹرویو کرنا ناقابل یقین عمل ہے،جس پر ڈویژنل بینچ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ میں جونیئر کلرکس اور اسسٹنٹ کمپیوٹرآپریٹرز ودیگر کی آسامیوں کے آرڈرز کو 2اگست تک روکنے کا حکم دیدیا۔