ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا باجوڑ ایجنسی میں جمعیت کے کنونشن پر دھماکے کو بدترین دہشت گردی اور انتہا پسندی قرار دے دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے باجوڑ ایجنسی میں جمعیت علمااسلام کے کنونشن پر دھماکہ کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر جمعیت علمااسلام کی قیادت اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا کہ ملک میں سیاسی قیادت اور سیاسی کارکنوں کی تحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے حکومت اس ذمہ داری کو نبھائے واقع کو بدترین دہشت گردی اور انتہا پسندی قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے