چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی وفد کے ہمراہ وڈھ پہنچ گئے
خضدار (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز وڈھ پہنچ گئے۔وڈھ پہنچنے پر سردار اخترجان مینگل، سردار اسداللہ مینگل و دیگر نے ان کا استقبال کیا۔
مصالحتی وفد میں نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی، نوابزادہ رئیس رئیسانی سردار ظفر گچکی و دیگر شامل تھےکمشنر قلات داؤد خان خلجی، ڈی آئی جی پولیس ڈی سی خضدار جمیل احمد بھی انکے ہمراہ تھے
مصالحتی وفد وڈھ میں کشیدگی کو ختم کرنے و مکمل جنگ بندی فریقین کو راضی کرنے کی کوشش کرینگے۔ مقامی لوگوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ نواب اسلم رئیسانی کی سربراہی میں ثالثی کے کوششیں بارأور ثابت ہونگے ۔