ساحل وسائل پر عوامی حق حاکمیت کو یقینی بنانا مسلم لیگی قیادت کا وژن ہے،شیخ جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ساحل وسائل پر عوامی حق حاکمیت کو یقینی بنانا مسلم لیگی قیادت کا وژن ہے،بلوچستان کے وسائل سے استفادے کا سب سے پہلا حق صوبے کی عوام کا ہے۔یہ بات انہوں نے مسلم لیگ خاران مکران کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ آنے والے چند دنوں میں بلوچستان سے بااثر الیکٹیبل عوامی شخصیات مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کریں گی اور آنے والے انتخابات کے بعد نہ صرف وفاق بلکہ بلوچستان میں بھی مسلم لیگ حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے گزشتہ اداوار میں ہونے والی زیادتیوں کے ازلے اور عوام کی خوشحالی اور دائمی ترقی کے لئے حقیقی منصوبہ بندی اور عملی اقدامات یقینی بنانا مسلم لیگ اور اسکے اتحادیوں کی ترجیحات ہونگیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حقوق کے حصول پر کسی بھی قسم کا کوئی بھی منفی سمجھوتہ برداشت نہیں کرینگے کیونکہ پرامن خوشحال بلوچستان مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے اور یہ ہی ہمارا منشور اور نوازشریف کا حقیقی وژن ہے۔انہوں نے کہاکہ آنے والی مسلم لیگ کی حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کا پاس اور اپنے قائد نوازشریف کے وژن کی عملی تکمیل سے نہ صرف بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے بلکہ عوام کی خوشحالی اور نوجوانوں کو روشن مستقبل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے