بلوچستان کو معاشی اقتصادی اور پسماندگی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، عبدالعزیز عقیلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان سول سروسز اکیڈمی نا صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر کے آفسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کے استعداد کار میں اضافہ کا اہم ذریعہ بنے گی بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کا قیام اور پہلے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کی کامیاب تکمیل صوبے کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہو گی ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کے پہلے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کی گریجویشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور امید ظاہر کی کہ تربیت حاصل کرنے والے افسران اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے چیف سیکریٹری نے کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لئے پبلک سرونٹس کی استعداد کار اور صلاحیتوں میں اضافہ ناگزیر ہے بلوچستان سول سروس اکیڈمی کا قیام موجودہ صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہے چیف سیکریٹری نے کہا کہ صوبائی سطح پر اکیڈمی کے قیام کا مقصد صوبائی افسران کی مقامی سطح پر تربیت سازی ہے سول سروس کے افسران کو مینجمنٹ کے علاوہ مصنوعی ذہانت دباؤ میں کام کرنے اور میڈیا مینجمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں مہارت فراہم کی جائے گی چیف سیکریٹری نے کہا کہ بلوچستان کو معاشی اقتصادی اور پسماندگی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں سول سروس سے تعلق رکھنے والے افسران کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا بلوچستان کے افسران میں صلاحیتوں کی کمی نہیں حکومت اپنے افسران کی صیح سمت میں رہنمائی اور انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے انہیں ٹریننگ کے مواقع فراہم کر رہی ہے چیف سیکریٹری نے کہا کہ بلوچستان سول سروس اکیڈمی کا قیام بھی انہی اقدامات کا حصہ ہے اکیڈمی نے اپنی ابتدائی مدت ہی میں قابل تحسین کار کردگی کا مظاہرہ کیا جسکے لئے اکیڈمی کے ڈی جی ڈاکٹر حفیظ جمالی فیکلٹی ممبرز اور سٹاف خراج تحسین کے مستحق ہیں بی سی ایس اے کو پاکستان کی بہترین سول سروس اکیڈمیوں کی صف میں لایا جائے گا اس موقع پر چیف سیکرٹری صوبائی امور میں لفظ بیورو کریٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سے بیوروکریٹس کی بجائے افسران کے لئے پبلک سرونٹس کا لفظ استعمال کیا جائے گا چیف سیکرٹری نے امید ظاہر کی کہ اکیڈمی سے کورس مکمل کرنے والے افسران حاصل کی گئی تربیت کو صوبے اور عوام کی ترقی کے لئے برؤے کار لائیں گے چیف سیکریٹری نے افسران کو محنت لگن ایمانداری اور شفافیت کے رہنما اصولوں پر کاربند رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قواعد و ضوابط اور رولز آف بزنس کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی چیف سیکرٹری نے پہلے ایم سی ایم سی پروگرام کے گریجویٹس میں اسناد و انعامات تقسیم کرتے ہوئے آفسران کو ہدایت کی کہ وہ مستقبل میں مثالی کردار اور کارکردگی کا مظاہرہ کریں تاکہ ملک و قوم کی خدمت احسن انداز میں ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کے مسائل حل اور ایمرجنسی حالات پر احسن انداز میں قابو پانا ممکن ہو سکے پبلک سرونٹ کو ہر قسم کے حالات کیلئے تیار رہتے ہوئے زمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ کرنا چاہیے بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کے پہلے ایم سی ایم پروگرام کے شرکا نے 17 اپریل سے 26 جولائی تک مختلف امور پر پیش ورانہ تربیت حاصل کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے تقریب میں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان سول سروسز اکیڈمی ڈاکٹر حفیظ جمالی سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سمیت دیگر محکموں کے سیکریٹری اور دیگر حکام بھی شریک تھے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ آنے والے وقت میں بلوچستان سول سروسز اکیڈمی ملک کی ایک بہترین تربیت گاہ کے طور پر نظر آئے گی اور آفسران کی خواہش ہو گی کہ وہ اس آکیڈمی میں تربیت حاصل کریں قبل ازیں ڈی جی بی سی ایس اے ڈاکٹر حفیظ جمالی نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے