بلوچستان سول سروس اکیڈمی کا قیام اور پہلے مڈ کیرئر مینجمنٹ کورس کی گریجویشن ایک تاریخی پیش رفت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان سول سروس اکیڈمی کے پہلے بیچ کی گریجویشن پر مسرت کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے بلوچستان سول سروس اکیڈمی کا قیام اور پہلے مڈ کیرئر مینجمنٹ کورس کی گریجویشن ایک تاریخی پیش رفت ہے۔و زیراعلیٰ نے کہا کہ اکیڈمی کے قیام کا مقصد بلوچستان کے افسران کی صلاحیتوں اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے مجھے خوشی ہے کہ ہماری حکومت نے دیگر شعبوں کی طرح سول سروس کی بہتری کے لئے بھی اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ سول سروسز تعمیر و ترقی کے شعبہ میں بنیادی اہمیت کی حامل ہیں افسران کو جدید تربیتی سہولتوں کی فراہمی سے انکی صلاحیتوں کو نکھار کر ملک اور صوبے کی ترقی کے لئے برؤے لایا جاسکتا ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ اکیڈمی کے قیام اور پہلے کورس کی کامیاب تکمیل پر چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی ڈی جی اکیڈمی ڈاکٹر حفیظ جمالی اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں مجھے امید ہے کہ مستقبل میں بھی بی سی ایس اے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ برقرا رکھے گی وزیراعلیٰ نے ایم سی ایم سی کے شرکاء افسران کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کورس کے شرکاء افسران اپنی صلاحیتیں عوام اورصوبے کی فلاح و بہبود کے لئے بروئے کار لائیں گے اور کورس کے دوران حاصل کی گئی تربیت کو عملی طور پر استعمال کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے