باجوڑحملے میں مدرسے کے جہد علماء کرام معصوم طلباء کی شہادتیں قومی سانحہ ہے،جمعیت علماء اسلام بلوچستان
کوئٹہ(اڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے جاری کر دہ بیان میں باجوڑ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں مدرسے کے جہد علماء کرام معصوم طلباء کی شہادتیں قومی سانحہ ہے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیاہے، اس طرح حملوں سے جمعیت کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ حملوں سے جمعیت علماء اسلام کو کمزور نہیں کیاجاسکتا،جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا درس دی ہے، معصوم طلباء اور علماء کرام کو دہشتگردی کے ذریعے اپنے مشن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹایاجاسکتا، مدرسے کی طلباء قوم کا سرمایہ ہے اور لادینی قوتوں کے سامنے ہمیشہ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر میں جمعیت علماء اسلام کے کارکن مدارس اور ان کے طلباء لادین قوتوں کو پیغام دیتی ہے کہ اسلامی سر زمین پر اسلام کی سربلندی کے لئے ہمیشہ کھڑے رہیں گے، جمعیت علماء اسلام بلوچستان اس طرح حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور لادین قوتوں کو پیغام دیتی ہے کہ اس طرح حملوں سے ہمارے حوصلے کمزور نہیں ہوتی ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔