پنجگور نیوان ڈیم میں ڈوب کر ایک بچہ جاں بحق

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور نیوان ڈیم میں ڈوب کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ خدابادان کے رہائشی مہران والد غنی نیوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق بچے کے ڈوبنے کا واقعہ ڈیم میں نہانے کے دوران پیش آیا ریسکیو ٹیموں نے ڈیم سے بچے کی نعش کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ واضح رہے کہ چاردن قبل بھی دو افراد رخشان میں ڈوب کر بہہ گئے تھے ایک کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسرے کی میت تاحال لاپتہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے