قلات ٗ محمدتاؤہ و گرد نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے کچے مکانات تباہ

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات ٗ محمدتاؤہ و گرد نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے کچے مکانات تباہ اور نصف درجن سے زائد دہی علاقوں کے زمینی راستے منقطع ہوگیا زمینی راست کٹ جانے سے علاقہ مکینوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا علاقہ مکینوں نے متاثرہ علاقوں کی رابطہ سڑکوں کو جلد بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے بارش سے قلات شہر کے گلی کوچوں میں بارش کا پانی کھڑے ہونے سے شہریوں کے مشکلات بڑھ گئے رات ہونے والی بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوا اور متعدد کچے مکانات اور دیواروں کو نقصان پنچایا جن میں غریب آباد مغلزئی گوم شادیزئی روشہر پس شہر خیل خاردان اور دیگر علاقے شامل ہیں جبکہ قلات کے ملحقہ علاقوں نیچارہ میں تیز بارش کے باعث گھروں اور کھڑی فصلوں و باغات کو نقصان پنچایا جبکہ اور نیچارہ محمد تاوہ پندران گزگ جوہان شیخڑی کپوتو چھپر چھاتی اور دیگر علاقوں سے قلات کو ملائے والے راستے سیلابی ریلوں کی نزر ہو گئے جس سے علاقہ مکینوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا اور مختلف علاقوں ڈھلو چھپر چھاتی نیچارہ پندران جوہان گزگ میں سیلابی ریلوں سے کھڑی وفصلوں آلو پیاز کی کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہوگئی اور سولر سسٹم کو بھی نقصانات پنچاہے جس سے زمینداروں کو کروڑوں روپے کی نقصانات ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے