تمام ادارے عاشورہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں، میر عبد القدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے عاشورہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں،پولیس لیویز انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں میں مربوط کوآرڈینیشن قائم کی جائے،تمام متعلقہ ادارے معلومات کے تبادلے کے نظام کو مزید موثر بنائیں۔یہ بات انہوں نے عاشورہ محرم کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ سنٹرل پولیس آفس اور تمام ڈی آئی جی دفاتر میں کنٹرول فعال رکھے جائیں پولیس اور لیویز فورس مستعد اور چوکس رہتے ہوئے اپنے تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کو برؤے کار لائیں۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے مزموم عزائم ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی ادا روں کی قربانیاں اور کارکردگی ہمیشہ سے شاندار رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کیوایم سی اور دیگر میونسپل ادارے جلوسوں کے روٹس کی صفائی اور شہری سہولتوان کی فراہمی یقینی بنائیں،بین العقائد اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے علماء کرام نے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا،تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے اپیل ہے کہ وہ امن اور بھائی چار گی کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے