تحریک انصاف کے دو سابق ایم پیز چوہدری ظفر اور سیمابیہ طاہر گرفتار

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) پولیس نے تحریک انصاف کے دو سابق ایم پیز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری ظفر کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا۔ تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کو بھی راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ سیمابیہ طاہر پر 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے