بلوچستان کے وسائل پرپہلا حق صوبہ کے عوام کاہے، شہباز شریف

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہاہے کہ بلوچستان کے وسائل پرپہلا حق صوبہ کے عوام کاہے، ترقی کے حوالہ سے میرانظریہ لوگوں کے معیارزندگی کوبلند کرنے سے جڑاہے، بلوچستان اورپاکستان کامستقبل محفوظ اورذمہ دارہاتھوں میں ہیں۔جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ کل انہوں نے وفاقی وزرا، آرمی ونیول چیف، گورنر اوروزیراعلی بلوچستان اورحکومتی افسران کے ہمراہ گوادرمیں اہم دن گزارا، ہم نے ترقی، بنیادی ڈھانچہ اورتعلیمی منصوبوں کے ایک سلسلہ کا سنگ بنیادرکھا ہے جس سے علاقہ کی تقدیربدل جائیگی۔وزیراعظم نے کہاکہ اکادکا کوششوں کے باوجود بلوچستان ہماری اجتماعی غفلت کا نشانہ بناہے، اس صوبہ نے دیگروفاقی اکائیوں کے مساوی ترقی نہیں کی ہے جوباعث شرم ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ترقی کیلئے ان کانظریہ لوگوں کے معیارزندگی کوبلند کرنے سے جڑاہے۔ لوگوں کی سماجی اورمعاشی ترقی وبہبودہی حقیقی ترقی کا ضامن ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل پرپہلا حق صوبہ کے عوام کاہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے