واشک میں مو سلادھار بارشوں سے سینکڑوں گھر اور فصلیں تباہ

واشک(ڈیلی گرین گوادر)واشک میں مو سلادھار بارشوں سے سینکڑوں گھر اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب واشک میں مو سلادھار بارش کے دوران کوہ بل ندی کا پانی شہر میں داخل ہو نے سے کلی بلوچ آباد اہلیان،کلی نورشاہ،یک مچ قادر آباد کو بری طرح متاثر کیا سینکڑوں کے حساب سے لوگوں کے کچے مکانات و دیواروں سیلابی پانی سے گر گئے ہیں بارشوں نے واشک کے مقامی اہم فصل کھجور کو بھی شدید نقصان پہنچا، ڈپٹی کمشنر واشک سجاد اسلم بلوچ، چیئرمین میونسپل کمیٹی مفتی خداداد نے پولیس کے ہمراہ متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر ٹینٹ وہ دیگر اشیا خوردنوش وہ دیگر ضروری سامان مہیا کر دی تاہم متاثرین کو مزید امداد خوراک بچوں کو دودھ سمیت رضائیوں کی اشد ضرورت ہے واشک کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بلوچستان حکومت سے اپیل کی ہے کہ واشک سیلاب زدگان کی فوری مدد کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے