ضلعی انتظامیہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کرنے کی سبب بن رہی ہے، میر غلام دستگیر بادینی
نوشکی (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے نوشکی میں چینی کی مصنوعی قلت اور خود ساختہ بحران کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کرنے کی سبب بن رہی ہے ڈپٹی کمشنر آفس اس وقت عوامی و انتظامی دفتر کی بجائے چینی اسٹور بن چکا ہے جہاں دفتری امور سے زیادہ چینی ضلع سے باہر لے جانے کی دن بھر ڈیلنگ کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام شہر میں چینی کیلئے سرگرداں ہو کر دکان دکان پھرتے ہیں مگر ان کو ایک کلو چینی بھاری قیمت میں بھی نصیب نہیں ہوتا جبکہ چینی کی پرمٹ دس دس لاکھ میں فروخت کرکے متعلقہ آفیسران کروڑ پتی بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری آفیسران کی ذمہ داریوں اور فرائض میں شامل ہیں کہ وہ غریب عوام کی مسائل و مشکلات کو حل کریں مگر ضلع نوشکی میں گنگا الٹا بہہ رہی ہیں عوام آفیسران کی غریب دشمن اقدامات کی باعث رل رہی ہیں نوشکی میں چینی بحران اور اس میں آفیسران کی برائے راست ملوث ہونے کا چیف سیکرٹری بلوچستان نوٹس لیں بصورت دیگر عوام کو لیکر سڑکوں پر نکلیں گئے۔