صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائینگے، ینگ انجینئرز
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت تعینات ہونے والے ینگ انجینئرز نے اعادہ کیا کہ وہ صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائینگے۔ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محبت خان مری بھی ان آفیسرز میں شامل تھے۔انہوں نے کمیٹی ممبرز جن میں انجینئر بشیر ناصر،انجینئرکامران مینگل،انجینئر شعیب زہری،انجینئر صلاح الدین،انجینئرطاہر،انجینئر محمد علی،انجینئر ذولفقار،انجینئر بلال کاکڑ،انجینئر زہیر بلوچ اور انجینئر یاسمین زہری و دیگر دوستوں کے رضاکارانہ خدمات کا اعتراف کیاجنہوں نے اس سیشن کو خوبصورتی بخشی،تمام ینگ انجینئرز نے آپس میں اتفاق و احترام کرنے کا عندیہ کیااور ٹریننگ سیشن میں ریسرچ آفیسر حفیظ پانیزئی کا شکریہ ادا کیا۔