رہائش کیلئے پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) رہائش کیلئے سستے ترین ممالک کی فہرست جاری، دنیا میں رہائش کیلئے سستے ترین ممالک میں پاکستان کا پہلے نمبر پر آگیا۔

ورلڈ آف سٹیٹسٹکس کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں رہنے کیلئے پاکستان کو سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے، اس فہرست میں مصر دوسرےاور بھارت تیسرے نمبر پر ہے،جبکہ سوئزلینڈ دنیا کا مہنگا ترین ملک ہے۔

رپورٹ کی درجہ بندی کے اعتبار سے کولمبیا پانچویں نمبر پر ہے جبکہ لیبیا چھٹے ، نیپال ساتویں، یوکرین آٹھویں،کرغزستان نویں اور شام اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے