حب ڈیم بھرگیا کراچی اور حب کے شہریوں کے لئے 3 سال سے زائد کے لئے پانی ذخیرہ، اسپل وے سے پانی کا اخراج شروع

حب(ڈیلی گرین گوار) حب ڈیم بھرگیا کراچی اور حب کے شہریوں کے لئے تین سال سے زائد کے لئے پانی ذخیرہ ڈیم بھرجانے سے ڈیم کے اسپل وے سے پانی کا اخراج شروع۔ اس سلسلے میں پچھلے چند دنوں سے جاری مون سون کی بارشوں کے بعد خضدار اور دریجی کے مختلف ندی نالوں سے سیلابی ریلے حب ڈیم میں داخل ہونے سے ڈیم مکمل بھرگیا اور اسپل وے سے حب ندی میں پانی کا اخراج شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں حب ندی میں نچلے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جبکہ حب ندی میں بنایا گا متبادل راستہ گذشتہ روز بارش کے سیلابے ریلے میں بہہ اب ڈیم کے سیلابی ریلے سے حب مغربی بائی پاس کے پل کو بھی خطرہ لائق ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے