بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے، میاں محمد شہباز شریف

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے،آئی ایم ایف معاہدے پر سعودی عرب اور چین نے ہماری مدد کی اب پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل گیاہے، بلوچستان ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو گوادر میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچے جہاں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے گوادر میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھی،گوادر کے مستحق ماہی گیروں میں امدادی چیک اور گوادر یونیورسٹی کے ہونہار طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھنے اور مستحق ماہیگیروں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے گوادر کو صاف پانی اور علاج کی سہولیات ملنی چاہئیں گوادر پورٹ بن گیاہے مگر جہاز نہ ہونے کے برابر تھے،گوادر میں بڑے سے بڑے جہاز آ سکتے ہیں۔ میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر سعودی عرب اور چین نے ہماری مدد کی،پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل گیاہے۔ بلوچستان ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا،بلوچستان میں سرمایہ کاری دوست ممالک سے آنی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ترقی نہیں چاہتے کہ بلوچستان میں ترقی ہو،گوادر کو دنیا کا بہترین سی پورٹ بنانا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے امید ظاہر کی کہ پاکستان رواں سال کپاس کی 10ملین بیلز کی بمپرپیداوار تک پہنچ جائے گا، ماضی میں کپاس کی پیداوار 3ملین بیلز گرچکی تھی،معاشی بحالی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے اعتماد کا موقع ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے