کوئٹہ، ساتویں محرم الحرام کا جلوس، پرامن طور پر اختتام پذیر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ساتویں محرم الحرام کی مناسبت سے شبیہ ذوالجناح، علموں اور تعزیوں کا چھ دستوں پر مشتمل ماتمی جلوس امام بارگاہ کلاں پرنس روڈسے برآمد ہوا جس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر جواد رفیع نے کی۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں پرنس روڈ، آرٹ اسکول روڈ،آرچر روڈ،لیاقت بازار، پرنس روڈ سے ہوتا ہومیکانگی روڈ پرا امام بارگاہ ناصرالعزہ پر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کی نگرانی کیلئے چھتوں اور داخلی راستوں پر ایف سی اور پولیس کے پانچ ہزار اہلکاروں کو جبکہ پہاڑوں پر 2سو لیویز اہلکاروں کو تعینات گیا تھا شہر بھر میں پولیس،اے ٹی ایف اور ایف سی کے جوان گشت کر تے رہے جبکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک معمول سے کم رہی اور کاروباری سرگرمیاں بھی محدود رہیں۔