پورے کوئٹہ کی نیٹ سروس کی بندش کو مسترد کرتے ہیں، مولانا عبد الرحمن رفیق
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب مولانا محمد اشرف جان شیخ مولانا عبد الاحد محمدحسنی مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد السلام ریئسانی سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد فاروقی حاجی قاسم خان خلجی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی صالح محمد مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور دیگر نے کہا کہ پورے کوئٹہ کی نیٹ سروس کی بندش کو مسترد کرتے ہیں،دور جدید میں اب مزید یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے، مخصوص علاقوں میں بند کرکے سخت سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے نظام زندگی معطل رکھنے کی حمایت نہیں کرسکتے، نیٹ ورک بند ہونے سے کوئٹہ کے لاکھوں افراد کا کاروبارمتاثر ہورہا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو خوف کے ماحول سے نکال کر آسانی پیدا کرے۔لیکن نہیں معلوم کہ فرسودہ طریقہ کب تک چلتا رہے گا۔ لہذاجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نیٹ سروس کی بندش کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ ان ایریاز میں نیٹ سروس بند کرکے سخت سیکورٹی فراہم کرے جہاں ضرورت ہو۔دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے اعلامیہ میں کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا معمول اجلاس 28جولائی بروز جمعہ شام پانچ بجے ضلعی سیکرٹریٹ کی بجائے محمدی مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقد ہوگا۔