پنجگور، طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کئی رہائشی آبادیاں زیرآب آگئیں
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کئی رہائشی آبادیاں زیرآب آگئیں درجنوں مکانات چاردیواریاں گرگئیں تسپ وشبود کلگ گچک میں بڑے پیمانے پر نقصانات پنجگور پسکول ڈیم سے پانی کا مختلف اطراف سے اخراج سے قرب وجوار کی آبادیاں زیر آباد تسپ سریکلات میں درجنوں مکانات اور دیواریں گر گئیں جن میں عبدالوارث کے چار کمرے بمائے چار دیواری ٹھیکدار محمدحسن کی چار دیواری ٹھیکدار درمحمد کے مکانات خلیل احمد کے مکانات اور چاردیواری داود کا مکان اور نظام ابراھیم کی چاردیواری شامل ہیں نوان ڈیم سے بھی بڑا سیلابی ریلا دریائے رخشان میں داخل تحصیل گچک میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جان بحق ہوگیا میونسپل کمیٹی وشبود کا بھی وسیع رہائشی آبادی زیر آب آگیا کچے مکانات اور دیواریں گر گئیں کسٹم آفس بھی پانی میں ڈوبا رہا پنجگور میں سیلاب سے ضلع کے 70 فیصد علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوچکا ہے ندیوں کے اطراف سینکڑوں لوگ پھنس کر رہ گئے ہیں اور دوسری جانب ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو نے ضلع بھر میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا ہے شہریوں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردیا ہے اور ندیوں سے متصل آبادیوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے اور پانی کے گزرگاہوں سے رکاوٹیں ہٹانا کے لیے بھی تاکید کی ہے ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈیم محفوظ ہیں انکے اسپل ویز سے پانی کا اخراج ہورہا ہے تاہم قریبی آبادیاں کسی ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کا رخ کریں۔