پسنی میں پانی کی شدید قلت، عوام پانی کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا نے پر مجبور

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) پسنی میں پانی کی شدید قلت، سخت گرمی اور حبس سے ستائے لوگ پانی کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا نے پر مجبور، خواتین پانی کی تلاش میں سرگرداں، بیشتر گھر وں میں پینے کے لئے بھی پانی دستیاب نہیں، متعلقہ ادارے و منتخب عوامی نما ئندے عوام کو انسانی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی کی بدولت شہر کے بیشتر علاقے گزشتہ دو ہفتے سے پانی سے محروم ہیں اور اہل علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، گھروں میں پینے کے لئے بھی پانی دستیاب نہیں ہے،اکثر خواتین سر پر برتن لئے علی الصبح سروں پہ برتن لئے پیدل پانی کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں اور رات گئے تک یہی مناظر دیکھنے کو ملتا ہے۔شہری و سماجی حلقوں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ پانی کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے اور اس شدید گرمی اور حبس میں پانی کی عدم فراہمی عوام کو تڑپا تڑپا کر مارنے کے مترادف ہے، مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ذمہ داران اور عوامی منتخب نمائندے اب تک اس مسئلے پر خاموش ہیں، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل عملے کے خلاف فوری کاررروائی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے