وزیراعظم میاں شہبا ز شریف کل گوادر میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم میاں شہبا ز شریف کل گوادر میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف آج گوادر پہنچیں گے جہاں گورنر بلوچستان انکا استقبال کریں گے۔وزیراعظم 6.3ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی خضدار پنجگور ٹرانسمیشن لائن،12لاکھ گیلن یومیہ ڈی سیلینائزیشن پلانٹ، نئے گوادر ائیر پورٹ پر ٹیسٹ لینڈنگ، 3.59ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی واٹر سپلائی اینڈ ڈسٹربیوشن اسکیم، گوادر یونیورسٹی کی تعمیر، گوادر سیف سٹی منصوبے، گوادر پورٹ کی ڈریجنگ کے کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا موقف ہے کہ وی وی آئی پی دورے کی سیکورٹی اور اتنظامی اخراجات پر ایک اندازے کے مطابق یومیہ پانچ کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں دورے کر نے سے بہتر ہے کہ وزیراعظم یہ رقم عوام پر خرچ کریں اور ترقیاتی منصوبوں کو انتظامی محکمو ں کے ذریعے مکمل کر کے عوام سے انکا افتتاح کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے