طلباء ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں انکی حوصلہ افزائی کرنا ہماری ذمہ داری ہے، منیراحمددرانی

قلات(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی نے کہا ہے کہ طلباء ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں انکی حوصلہ افزائی کرنا ہماری ذمہ داری ہے طلباء اپنے تعلیم پر خاص توجہ دیں کیونکہ تعلیم ہی جہالت کے اندھیروں سے نکالنے کا زریعہ ہے نوجوان بہتر تعلیم حاصل کرکے اپنے ملک وقوم کا نام روشن کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں نوجوان طالب علم سعداللہ کو میٹرک کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیپر تعریفی سنداور نقد انعام دیتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ اس طرع کے محنتی اور ٹیلنٹڈ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے