صوبائی حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے مکمل اور فل پروف انتظامات کئے ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا 7 محرم الحرام جلوس کی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے روٹ کا دورہ کیا اس موقع پر وزیر داخلہ نے عوام سے گفتگو اور سیکورٹی کیانتظامات پر سوالات کئے جس پر عوام کی جانب صوبائی حکومت کے محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا دورہ کے دوران وزیر داخلہ کو ایس ایس پی کوئٹہ کیپٹن (ر) زوہیب محسن کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے مکمل اور فل پروف انتظامات کئے ہیں اور اس موقع پر 4000 اضافی پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی ہے جبکہ ایف سی کے 12پلٹون کی بھی اضافی تعینات کیے گئے ہیں اورفوج کے بھی 2پلٹون سٹینڈ بائی رکھے گئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 دھائی سے ہمسایہ ممالک کی جانب سے دہشتگرد امپورٹ ہو کر معصوم لوگوں کی جانیں لیتے رہیں ہیں ماضی کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی کے فل پروف اقدامات کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے