بولان پنجرہ پل کے مقام پر عارضی راستہ چار دن گزر جانے کے باوجود بحال نہیں ہوسکا

بولان(ڈیلی گرین گوادر)بولان پنجرہ پل کے مقام پر عارضی راستہ چار دن گزر جانے کے باوجود بحال نہیں ہوسکا بین الاقوامی بولان گزر گاہ پنجرہ پل کے مقام پر تاحال بند پنجرہ پل کی بحالی درد سر بن چکا معمولی بارشوں کی وجہ سے شاہراہ کی بندش اب معمول بن گیا این ایچ اے حکام کی لاپرواہی غفلت سے ایک پل کی تعمیر اب جوئے شیر لانے کے مترادف بن گیا بلوچستان کو سندھ پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ ی بندش سے کاروباری طبقے کو کروڑوں روپوں کا نقصان برداشت کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ مریضوں مسافروں،ٹرانسپوٹرز کا کوئی پرسان حال نہیں عوام کس کو اپنی دہائی دیں حکمران بے حس ہوچکے انہیں بلوچستان کے عوام سے کوئی سروکار نہیں رپورٹ کے مطابق ضلع کچھی بولان میں گزشتہ سال ہونے والی تباہی کن بارشوں سے سیلابی ریلوں کی نزر ہونے والا پنجرہ پل تاحال تعمیر نہیں ہوسکا مزکورہ جگہ این 65 قومی شاہراہ پر این ایچ اے حکام نے معمولی سا عارضی راستہ تو بنا لیا مگر یہاں جب بھی بارشوں ہوجاتی ہیں یہ عارضی راستہ بھی سیلابی ریلوں کی موجوں کی نزر ہوجاتی ہے گزشتہ دنوں بھی بولان اور دیگر علاقوں میں شدید مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی ہے جس سے نہ صرف بولان پنجرہ پل کے مقام پر عارضی گزر گاہ چار ایام سے بند ہے بلکہ صوبے کے اکثر مقامات پر پلوں کی پشتوں سمیت حب پل بھی متاثر ہوا بولان پنجرہ پل کے مقام پر عارضی راستہ بھی بہہ گیا جس سے دونوں اطراف میں چھوٹی بڑی گاڑیوں سمیت مال بردار گاڑیاں،مسافر خواتین بزرگ بوڑھے بچے زلیل وخوار ہورہے ہیں جبکہ سبزی اور فروٹس کے گاڑیوں میں لوڈ لاکھوں روپے مالیت کے فروٹس اور سبزیاں شدید گرمی کی وجہ سے گھل سڑھ گئی ہیں گزشتہ روز بولان سیلابی ریلے میں کنٹینر بھی بہہ گیا جبکہ راستے کی بندش کی وجہ سے عوام اب محکمہ ریلوے کی جانب سے شروع کی گئی شٹل سروس کے ذریعے سفر شروع کرچکے ہیں پنجرہ پل جوکہ اہم شاہراہ بولان گزرگاہ جوکہ بین الاقوامی اہمیت کا حامل شاہراہ ہیں کی بندش سے نہ صرف بلوچستان بلکہ سندھ پنجاب سفر کرنے والے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں این 65 قومی شاہراہ پنجرہ پل کے مقام پر عارضی راستہ ہر بار کی طرح اس بار بھی بنایا جائیگا مگر یہ مستقل حل نہیں بے حس این ایچ اے حکام بلوچستان کے عوام پر احسان عظیم کرکے پل کی تعمیر کا کام فی الفور شروع کرے تاکہ بارشوں کی وجہ سے قومی شاہراہ کی بندش کا معاملہ ہمیشہ کیلئے مستقل بنیادوں پر حل ہو اور عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے