بلو چستان اسمبلی کا آخری اجلا س ایک روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر 4بجے ہوگا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کی 11ویں اسمبلی کے آخری باقاعدہ سیشن کا آخری اجلاس کل سہ پہر 4بجے ہوگا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے محکمہ صحت کی جانب سے پی پی ایچ ای میں غیر قانونی تعیناتیوں کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔ اجلاس میں مجلس قائمہ برائے محکمہ صحت و بہبود اور مجلس خصوصی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی سر داریار محمد رند، اصغرخان اچکزئی، میر محمد عارف محمد حسنی،ظہور احمد بلیدی، نصر اللہ خان زیرے اور میر سلیم کھوسہ سیلاب، بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ، ڈیزل، کھاد، بیج اور دیگر زرعی مشینری کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر بلو چستان کے زمینداروں کے ذمے زرعی قرضے اور سود کو فی الفور معاف کر نے اور رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے درگ تونسہ روڈ کی فی الفور تکمیل سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے جبکہ اجلاس میں محکمہ لائیو اسٹاک اور محکمہ ما حولیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے