دشتگوران میں مینگل اور سناڑی قبائل کے درمیان جاری کشمکش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ڈپٹی کمشنرقلات

قلات (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی نے کہا ہے کہ دشتگوران میں مینگل اور سناڑی قبائل کے درمیان جاری کشمکش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مینگل اور سناڑی قبائل کے درمیان جو کشمکش کا ماحول تھا گزشتہ روزڈپٹی کمشنرسوراب کے ساتھ ملکر دشت گوران میں مینگل اور سناڑی قبائل کے سربراہوں کے ساتھ بات چیت کی گئی جس پر دونوں فریقین جنگ بندی پر رضامندہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سناڑی قبیلہ نے جو مورچے بنائے ہیں وہ فورا خالی کرے گا اور مینگل قبیلہ نے جوجو راستے بندکئے ہوئے ہیں وہ بھی کھول دے گا دشتگوران تنازعہ کے مستقل حل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے