حب ڈیم میں ایک فٹ ذخیرہ آب کی گنجائش، علا قہ مکینو ں کو ندی سے دور رہنے اور محفوظ مقاما ت پر منتقل کرنے کی ہد ایت
حب (ڈیلی گرین گوادر) حب ڈیم میں ایک فٹ ذخیرہ آب کی گنجائش با قی رہ گئی، حب انتظامیہ نے حب ند ی کے قریب علاقوں کی مساجد میں اعلانات کرکے علا قہ مکینو ں کو ندی سے دور رہنے اور محفوظ مقاما ت پر منتقل کرنے کی ہد ایت جاری دی، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار حب، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور لیویز فور س کے جوانوں نے ند ی کے قریب علاقوں میں گشت کا سلسلہ شروع کردیا تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ تین روز سے حب ڈیم کے کیچمنٹ ایر یا میں ہو نیوالی بارشوں کے سیلا بی ریلے حب ڈیم میں داخل ہو نے کے نتیجے میں ڈیم کے ذخیرہ آب میں متواتر اضافہ جا رہا ہے اس حوالے سے ایکسین ایر یگیشن حب عبد الجبار زہری نے بتا یا کہ حب ڈیم کے ذخیرہ آب 338فٹ تک پہنچ چکا ہے ڈیم کے کیچمنٹ ایر یا میں گذشتہ تین روز سے ہونیوالی با رشوں کے بر ساتی ریلے حب ڈیم میں داخل ہو نے سے ڈیم کی سطح آب 329فٹ سے بڑھ کر 338فٹ تک پہنچ چکی ہے مجمو عی طور پر 9فٹ کا اضا فہ ہوا ہے ڈیم میں ذخیرہ آب کی گنجائش 339فٹ تک ہے اس طر ح اب ڈیم میں مذید ایک فٹ پا نی کی گنجائش با قی رہ گئی ہے جس کے بعد ڈیم کے اسپیل وے سے پا نی کا اخراج شروع ہو جا ئے گا جو حب ندی سے ہو تے ہو ئے سمندر برد ہو گا جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب سید سمیع اللہ نے لیویز فورس حب کے نائب رسالداربہار علی موندرہ اسسٹنٹ اے سی آفس حب مرتضیٰ شیخ اور لیویز فورس کے ہمراہ حب ڈیم کے اسپیل وے خارج ہونے والے ریلوں کے پیش نظر حب ندی کے قریبی علاقے بلوچ کالونی ودیگر علاقوں کادورہ کیا اس دوران مساجد میں اعلانات کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی طور پر حب ندی سے دور رہنے کی ہدایت کی بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر حب سید سمیع اللہ نے حب بائی پاس پل کابھی دورہ کیا اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور احتیاطی طور پر بائی پاس پل پر دو لیویز کے اہلکار بھی تعینات کردیئے اسسٹنٹ کمشنر حب نے بارشوں کے پیش نظر لیویز اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے تمام اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی علا وہ ازیں تحصیلدار حب گل نواز نے لیویز فورس حب کے انچارج یارمحمد برفت، پٹواری عبدالطیف رونجھو، عبد العزیزاور لیویز فورس کے ہمراہ ساکران کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مساجد میں اعلانات کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی طور پر حب ندی سے دور رہنے اور محفوظ مقاما ت پر منتقل ہونے کی ہدایت جا ری کیں بعد ازاں تحصیلدار حب گل نواز نے حب ڈیم کا بھی دورہ کیا جہاں انہو ں نے ڈیم میں داخل ہونے والے سیلا بی ریلوں کا جا ئزہ لیا