جمعیت علماء اسلام عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی، مولانا عبدالغفور حیدری
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی جمعیت مظلوم عوام کی آواز بن چکی ہے رکنیت سازی مہم میں ورکرز بڑھ چڑھ کر حصہ لیں قائدین کے ماضی صاف شفاف سنہری کردار کے مالک ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعیت جوہان کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ وفد میں سردار زادہ میر پرویز جان لہڑی کونسلر وڈیرہ محمد اسلم لہڑی حاجی محمد بلال بنگلزئی حاجی محمد عمر غزنوی استاد سلطان بنگلزئی ٹکری سرور لہڑی کامریڈ رحم بخش لہڑی لیاقت علی لہڑی شامل تھے۔ سینیٹر عبد الغفور حیدری نے کہا کہ عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام عوامی طاقت سے فتح یاب ہونگے ہمارے دور اقتدار کرپشن سے پاک سنہری کردار کے مالک ہیں عمران خان حکومت میں ہوتے ہوئے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن پر کرپشن کے ایک روپے ثابت نہیں کر سکا بلکہ وہ خود کرپشن زدہ گروہ کے کپتان بن گئے انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہر دور میں آمریت کے جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جیلیں کاٹی ہر آزمائش سے گزرے ورکرز اخلاص کے ساتھ جماعت کے پیغام کو عام کرنے کے لئے رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ء آغا نواب شاہ قبائلی رہنما سردار زادہ امیر جان لہڑی میر حشمت لہڑی بھی موجود تھے۔