بلوچستان حکومت نے صوبے میں محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے 60 ونگ ایف سی اور دو کمپنی فوج طلب کرلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت نے صوبے میں محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے 60 ونگ ایف سی اور دو کمپنی فوج طلب کرلی، فوج کوئٹہ سمیت حساس اضلاع میں اسٹینڈ بائی رہے گی، کوئٹہ اور حاس اضلاع میں بارہ محرم تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ سات،نو اور دس محرم الحرام کو موبائل سروس بند رہے گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر نے بتایاکہ محرم الحرم کے حوالے سے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے ہیں،سبی،نصیر آباد اور کوئٹہ ڈویژن کو انتہائی حساس قرار دیا ہے محر م الحرام کیلئے 60 ونگ ایف سی طلب کرلی ہے، 2کمپنی فوج کو بھی طلب کرکے اسٹینڈ بائی رکھا ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ کوئٹہ سمیت حساس اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بارہ محرم تک پابندی عائد کردی ہے جبکہ کوئٹہ میں ساتویں،نویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس بند رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے