بسیمہ، لوچو کے زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصانات پیاز اور کپاس کے تیار فصلیں سیلابی ریلوں کے نظر
بسیمہ(ڈیلی گرین گوادر)ضلع واشک کے تحصیل بسیمہ میں گزشتہ چند دنوں کے شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے وجہ سے کئی مکانات اور دیواریں گر گئے ہیں کئی بندات ٹھوٹ گئے ہیں بسیمہ نادرا کئی روز سے بارش کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے جنوب مشرقی ٹان میں حاجی غوث بخش نامی شخص کے دیواریں باغ اور تین مکانات گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں مشرقی ٹان میں سیوریج کے ناقص نظام کے باعث اکثر گھروں میں پانی داخل ہوچکا ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اکثر دیواریں خستہ حالی کے شکار ہوگئے ہیں جو کسی بھی وقت گر کر ایک بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں کلی ہارونی میں بارش کے وجہ سے کئی دیواریں منہدم ہوگئے ہیں گاں کے گلیاں لیاری کے منظر پیش کررہے ہیں کئی دنوں سے کلی ہارونی کے گلیوں اور چوٹ روڑ پہ پانی ہی پانی ہیں دوسرے جانب سیلابی ریلوں سے کلی حاجی عاقل چوٹ لوچو مزار دان دولیڑئی اور دیگر علاقوں میں کئی بندات ٹھوٹ گئے ہیں لاکھوں روپے کے پیاز اور کپاس کے فصلیں سیلاب کے نظر ہوگئے ہیں لوچو کے زمینداروں کو لاکھوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہیں سرکار کے جانب سے نقصانات کے تخمینہ لگانے کے لیے ابھی تک کوئی خاطر خواہ قدم نہیں اٹھایا گیا ہیں اس لیے متاثرہ عوام میں شدید بے چینی پایا جاتا ہے۔