این ایچ اے کی کارکردگی بلوچستان میں نہ ہونے کے برابر ہے، میر ضیاء اللہ لانگو

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ این ایچ اے کی کارکردگی بلوچستان میں نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ بلوچستان کے عوام این ایچ اے کے خلاف جگہ جگہ پرسراپہ احتجاج ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پنجرہ پل گزشتہ سال سے ابھی تک نہیں بنایا گیا ہے اور پنجرہ پل کا نہ بنانا این ایچ اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ این ایچ اے حکام اپنا قبلہ درست کریں اس طرح کے اقدامات بلوچستان کے عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جنتے بھی سیلاب کی وجہ سے شاہرائے بند ہیں متعلقہ ادارے انہیں فورا کھولنے میں بلوچستان کے عوام کی مدد کریں دیں پنجرہ پل پر جلد ازجلد کام شروع کیا جاے جبکہ این ایچ اے کی کارکردگی بلوچستان میں مایوس کن ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے