پنجاب؛ اسسٹنٹ اور ایڈیشنل کمشنرز کیلیے 200 نئی گاڑیوں کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج

پنجاب (ڈیلی گرین گوادر) نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز کو 200 نئی گاڑیاں دینے کا نوٹی فکیشن لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایک روز قبل نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3.2 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے، نگران حکومت فنڈز استعمال نہیں کرسکتی وہ صرف روز مرہ کے امور چلاسکتی ہے۔

درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ نگران حکومت اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، عدالت افسران کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کا نوٹی فکیشن معطل کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے