وفاقی محتسب کے حکم پر فرنٹیئر کانسٹیبلری سے ریٹائرڈ ملازم کو پنشن کے ایک لاکھ 14 ہزار روپے کے بقایا جات دلوا دئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں بذریعہ ڈاک کے پی کے سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ریٹائرڈ ملازم نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئٹہ سے اپنے ابائی علاقے آگیا مگر اے جی پی ار نے اس کی پنشن کے بقایا جات تا حال ادا نہیں کئے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ اس نے کئی بار اے جی پی ار کو بذریعہ خط درخواستیں دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ بالاخر مجبور ہو کر میں وفاقی محتسب کے دروازے پر دستک دے رہا ہوں۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کہ عملے نے فوری انکوائری کا آغاز کیا۔ اور اے جی پی ار کے افسران کو دفتر طلب کر کے کیس کی تفصیلات حاصل کی۔ انکوائری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران اس نتیجے پر پہنچے کہ حقیقی طور پر درخواست گزار اب تک اپنے حق سے محروم رہا ہے۔ چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کئے کہ فوری طور پر درخواست گزار کا حق اس کو دیا جائے۔ احکامات موصول ہوتے ہی اے جی پی ار نے درخواست گزار کے بینک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 14 ہزار روپے کی رقم ڈال دی۔ وفاقی محتسب کہ دفتر سے درخواست گزار کو اس بات کی اطلاع دی تو درخواست گزار وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنے لگا کہ ایک ہزار کلومیٹر دور بیٹھے درخواست گزاروں کے مسائل وفاقی محتسب صرف فون پہ ہی حل کر لیتی ہے اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے