مستقبل (ن) لیگ کا ہے الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے آٹھ اگست تک اسمبلیاں تحلیل کر رہے ہیں، سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ مستقبل (ن)لیگ کا ہے الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے آٹھ اگست تک اسمبلیاں تحلیل کر رہے ہیں اس حوالے سے کوئی کنفیوڑن نہیں ہونی چاہئے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن پرانی مردم شماری پر کرانے پر ضرور اتحادی جماعتوں کے تحفظات ہیں لیکن اب اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ اتفاق رائے سے کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ستمبر میں ملک واپس ارہے ہیں لاہور میں انکا فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلز میں سات روپے سے زائداضافہ ضرور عوام کیلئے ایک تکلیف دہ امر ہے مجھے بھی احساس ہے لیکن حکومت بھی دل پرپتھر رکھ کر فیصلے کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم اسحاق ڈار کے نام پر غور کیا جارہا ہے حتمی فیصلہ اپوزیشن لیڈر وزیر اعظم اور پی ڈی ایم کے جماعتوں نے کرنا ہے ملک میں شفاف الیکشن کے بغیر پائدار جمہورت قائم نہیں کی سکتی ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی مملکت بنا دیا جائے اور یہاں پر آئین قانون کی بالادستی ہو اور انصاف و برابری کا برتاو ہر شہری کے ساتھ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن میں قران شریف کی بے حرمتی کو عالمی سطح پراٹھانے کیلئے تمام اسلامی اور دوست ممالک سے رابطوں میں ہیں پاکستان کو اس حوالے سے گہری تشویش ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے کا ایک خاص تقدس ہے مسلمان امام حسین کے کربلہ میں عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتے ہیں ہم حضور کے نواسے کی قربانی کو تاقیامت یاد اور انکے اعمال پرعمل پیرا رہے گے انہوں نے کہا کہ امام حسین نے یزید کے سامنے سر کٹوادیا لیکن انکی غلامی کی زندگی سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے آزادی حاصل کی اور ہمیں بھی یہی سبق دی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فر قہ و اریت نفرت تعصب اور تقسیم کی کسی گروہ کو اجازت نہیں دینگے اور نہ ہی مسلح جھتوں کو ملک میں جلاو توڑ پھوڑ کی اجازت دینگے پاکستان ایک زمہ دار ایٹمی ملک ہے اور ہم دنیا کیساتھ اچھے روابط قائم کرکے ملک کو ترقی دینا چاہتے ہیں کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی سفارتی اور اخلاقی سطح پر بھرپور مدد اور تعاون کرتے رہے گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے