قرآن پاک کی بےحرمتی کی مذمت، یورپ نام نہاد آزادیٔ اظہار پر نظر ثانی کرے، عراق

ڈنمارک میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عراق نے یورپی ممالک سے نام نہاد آزادیٔ اظہار اور مظاہروں کے حق پر فوری نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ، ایران و عراق میں مظاہرے

ترجمان عراقی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ترجمان عراقی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین ممالک نام نہاد آزادیٔ اظہار اور مظاہرے کے حق پر فوری نظر ثانی کریں۔ترجمان نے بتایا کہ عراق میں ڈنمارک کے سفارتی مشن کا عملہ دو روز پہلے ہی عراق سے جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے