جھل مگسی، مون سون کی موسلادھار بارشوں سے دریائے مولہ سمیت چھوٹے بڑے ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے
گنداواہ جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر) ضلع جھل مگسی میں مون سون کی موسلادھار بارشوں سے دریائے مولہ سمیت چھوٹے بڑے ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع جھل مگسی سے طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے نے مختلف علاقوں میں بارش اور سیلابی پانی داخل ہونے سے زمینی رابطہ منقطع جس سے عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ دریائے مولہ میں اس وقت 35ہزار کیوسک سیلابی ریلا گزر رہا ہے اور مختلف علاقوں کے کچے مکانات منہدم ہونے اطلاعات موصول ہوئی ہیں ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں متاثرین بے یارومددگار کھلے آسمان تلے موسم کی سختیاں برداشت کررہے ہیں۔متاثرین نے حکام بالا سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب سے گزشتہ پانچ روز سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو نے سے کئی علا قے تاریکی میں ڈوبے ہو ئے ہیں۔