بلوچستان کو سیندھک منصوبے سے رائلٹی کی مد میں 2004 سے 2022 تک انیس برسوں میں تیرہ ارب بارہ کروڑ روپے کی آمدنی ہو سکی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کو سیندھک منصوبے سے رائلٹی کی مد میں 2004 سے 2022 تک انیس برسوں میں تیرہ ارب بارہ کروڑ روپے کی آمدنی ہو سکی، صوبے کو رائلٹی کی مد میں سب سے زیادہ رقم 2022 میں ایک ارب 97کروڑ روپے ملی، سیندھک میٹل لمیٹیڈ نے 2009 سے 2022 کے دوران ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بلوچستان کے 206طالب علموں کو 11کروڑ 13لاکھ 95ہزار روپے کے وظائف بھی دئے۔حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سیندھک کاپر گولڈ منصوبے کے معاہدے کے تحت سیندھک سے حاصل مجموعی آمدنی میں سے سالانہ پانچ فیصد رقم بلوچستان حکومت کو رائلٹی کی صورت میں ادا کی جاتی ہے، 2004سے 2022 تک صوبے کو ملنے والی رائلٹی کی تفصیلات کے مطابق 2004 میں صوبے کو رائلٹی کی مد میں صرف 77لاکھ 88ہزار 669 روپے ملے جبکہ102011،20،2020،2021اور 2022میں صوبے کو ملنے رقم ایک ایک ارب سے زائد رہی،بلوچستان حکومت کو سیندھک منصوبے سے رائلٹی کی مد میں 2004 سے 2022 تک انیس برسوں میں 13 ارب 12 کروڑ 55 لاکھ 89ہزار روپے کی آمدنی ہو ئی،سیندھک میٹل لمیٹیڈ نے 2009 سے 2022 کے دوران ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بلوچستان کے 206طالب علموں کو 11کروڑ 13لاکھ 95ہزار روپے کے وظائف بھی دئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے